جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
علی امین گنڈاپور کی مداخلت، پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین گنڈا پور نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا۔جلسہ اب جی ٹی روڈ پر مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان جلسہ گاہ پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچ گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News