جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
صدر واہ پولیس کی کاروائی میںتاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)صدر واہ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 22 ہزار 300 روپے، 02 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز وں کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں سرفراز، کامران، زاہد اور اختر شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22 ہزار 300 روپے، 02 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News