اتوار,  22 دسمبر 2024ء
 پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ 12 روز کے دوران 312 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،2568 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 27 لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 171ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب21 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 25 مقدمات بھی درج کیے گئے، تیز رفتاری پر نظر رکھنے کے لیے گاڑیوں کا ٹریولنگ ٹائم بھی چیک کیا جارہا ہے، پبلک سروس گاڑیوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں