جمعه,  20  ستمبر 2024ء
کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ، کیسز کی تعداد 26 ہو گئی

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی جن میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کوئٹہ سے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی سے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا۔

دونوں مریضوں کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں کانگو سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے الگ الگ وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News