جمعه,  20  ستمبر 2024ء
جعلی ڈگری، پی آئی اے کے برمنگھم ڈپٹی اسٹیشن مینیجر جاوید باجوہ فارغ

لندن(صبیح ذونیر) جعلی ڈگری کے باعث پی آئی اے کے برمنگھم ڈپٹی اسٹیشن مینیجر جاوید اقبال باجوہ سے استعفٰی لے لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کےمطابق جاوید باجوہ کا انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ جعلی نکلا۔ اس حوالے سے اُن کے خلاف تحقیقات بھی کی گئی۔ لاہور بورڈ نے ان کے سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا۔

ادارے نے جاوید اقبال باجوہ کو 30 جولائی کو اظہارِوجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ انہوں نے نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا اور مستعفی ہونے پر بھی تیار نہ تھے۔ ذرائع کے مطابق خاندانی ذرائع کے ذریعے دباؤ ڈال کر اُن سے استعفٰی لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اقبال باجوہ نے راولپنڈی سے 1977 میں ملازمت حاصل کی اور 1980 میں انہیں برطانیہ کی شہریت ملی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے اپنے دفاع کی صلاحیت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے: برطانیہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News