هفته,  07  ستمبر 2024ء
سیہون ، زہریلی گیس پھیلنے سے بہن، بھائی جاں بحق ہوگئے

 

سیہون(نیوز ڈیسک)سیہون کے علاقے کھوسہ محلہ میں زہریلی گیس پھیلنے سے بہن، بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کے باعث 7 افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورثا نے بتایا ہے کہ پڑوسیوں کے گھر میں گندم کی بوریوں کو کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھاجس سے نکلنے والی زہریلی گیس سے گھر والے بے ہوش ہوئے اور بہن بھائی جان سے گئے۔ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل بھی اسی محلے میں 2 ایسے واقعات ہوئے تھے، اب تک کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News