هفته,  07  ستمبر 2024ء
گوجرخان پولیس کی کاروائی،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)گوجرخان پولیس کی کاروائی،دھوکہ دہی کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے گوجر خان پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،دھوکہ دہی سے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News