اتوار,  22 جون 2025ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری، 07 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری، 07 ملزمان گرفتار، 05 کلو سے زائد چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
 تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم سمیع سے 01 کلو 600گرام چرس، ملزم عقیب سے 550 گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 کلو 636 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم سجاول سے 600گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 540گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم کامران سے 540 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم یعقوب سے40لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں