راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)روات پولیس کی کاروائی، فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور 9 سالہ راہگیر بچے کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور 9 سالہ راہگیر بچے کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عمر اور عزیر شامل ہیں۔
ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے زاہد محمود کو قتل کر دیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ حسین قدیر بھی زخمی ہو گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کے لئے اہم ہے۔