بدھ,  15 جنوری 2025ء
 زمین کے تنازعہ پر والد اور بیٹے کو قتل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)روات پولیس کی کاروائی، زمین کے تنازعہ پر والد اور بیٹے کو قتل کرنے والے 02 نامزد ملزمان گرفتار، ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے احسن منیر اور اسکے والد محمد منیر کو قتل کر دیا تھا۔
 تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر والد اور بیٹے کو قتل کرنے والے 02 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور صغیر شامل ہیں،ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے احسن منیر اور اسکے والد محمد منیر کو قتل کر دیا تھا، ملزمان کے 02 ساتھی عبداللہ اور شبیر قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ رواں سال جولائی میں درج کیا گیا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں