جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بابر اعظم کی ناقص کارکردگی،ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی باہر

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے۔بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے، آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز بنائے جبکہ وہ دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما، جیس وال اور ویرات کوہلی کی بدستور 6، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News