بدھ,  15 جنوری 2025ء
آصفہ بھٹوزرداری امید اور عزم کی کرن ہیں،سحر کامران
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نےآصفہ بھٹوزرداری کوامید اور عزم کی کرن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساتھ مل کر، ہم انسانیت کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں!

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی سفیر،پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹوا زرداری، امید اور عزم کی کرن بن کر کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، جنہوں نے جلاوطنی کے دوران بھی متاثرہ مریضوں کے علاج کے اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کر کے تپ دق کے خاتمے کی مہم شروع کی۔

ان کا کہناتھا کہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں تپ دق کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے کا عہد کیاہے۔

سحر کامران نے کہاکہ ایک ساتھ مل کر، ہم انسانیت کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں!

مزید خبریں