جمعه,  20  ستمبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی نے ہمیں بھی حق یہ دیا ہے کہ ان سے سوال پوچھیں، پی ٹی آئی رہنما

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب سوال پوچھنا ہے،جس نےووٹ دیا ہے، وہ سوال تو پوچھے گا۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں حق دیا ہے کہ ان سے بھی سوال پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں جو ہورہا ہے سب کو پتا ہے، عوام، پاکستان یا بانی پی ٹی آئی سے برا ہوگا بات تو ہو گی یہ اختلاف نہیں، 6 ہفتے سے جیل کے باہر کھڑی تھی ملنے نہیں دیا جاتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News