اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ججز ، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی کے ماہانہ اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔مجموعی طور پر ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 78 لاکھ روپے اور سالانہ تقریباً 57 کروڑ 46 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ 6 اور وزراء کیلئے 4 گاڑیاں مامور ہیں ، ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں 4 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ججز کی سکیورٹی پر 34 گاڑیاں 409 افسران اور محافظ مامور ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق بیورکریٹس کی سکیورٹی پر 6 گاڑیاں اور 79 اہلکار تعینات ہیں، اس کے علاوہ وزراء کو 4 گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سکیورٹی سہولت دی گئی ہے۔