هفته,  07  ستمبر 2024ء
صدر ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،3اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدر ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میںمطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان ولید اور عدنان کو گرفتا رکرلیا، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادالوئی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News