اتوار,  15  ستمبر 2024ء
رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار،چوری شدہ مال برآمد
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)بنی پولیس کی کاروائی،رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ 3 موٹر سائیکل 1 رکشہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیصل رضا اور مسعود شامل ہیں۔
ملزمان سے چوری شدہ03 موٹر سائیکل 01 رکشہ برآمدہوا،  ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News