اتوار,  15  ستمبر 2024ء
نامعلوم افراد کی فائرنگ ،گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے سب انسپکٹر جاں بحق

 

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے امیر محمد دستی تھانے کا انویسٹی گیشن سب انسپکٹر امان اللہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ سے جاں بحق سب انسپکٹر کی پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News