جمعرات,  31 اکتوبر 2024ء
بغیر لائسنس بجلی بنانے پر فیکٹری مالک اور لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار

 

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز)ایف آئی نے بغیر لائسنس بجلی بنانے پر فیکٹری مالک اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، صارف عدالت نے ملزمان کو 5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ 2014 سے فیکٹری مالک گوہر اللہ اپنی ٹیکسٹائل مل میں غیر قانونی طریقے سے بجلی بنا رہے تھے۔ ایف آئی نے کہا کہ فیکٹری میں 3.6 میگاواٹ بجلی بنانے کا پلانٹ گیس پر چل رہا تھا جس کے لیے کوئی این او سی نہیں لی گئی تھی اور نہ لائسنس کی درخواست دی گئی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق اب تک غیر قانونی بجلی بنانے کے عمل سے حکومت کو اندازاً 67 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید خبریں