اتوار,  15  ستمبر 2024ء
چونترہ پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چونترہ پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسنات کو گرفتار کرلیا، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ٹوکے کے وار سے ہمایوں ارشد اور اسرار حسین کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 02روز قبل تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News