هفته,  07  ستمبر 2024ء
اہم پیپلز پارٹی رہنماکے کوآرڈینیٹر گرفتار ، وجہ بھی سامنے آ گئی، دیکھیں

 

مٹیاری(روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈینیٹر ممتاز علی شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ممتاز علی شاہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈی نیٹر ممتاز علی شاہ کے بھائی ظفر شاہ نے بتایا کہ ممتاز علی شاہ کو کراچی سے حراست میں لیا گیا ہے مگر یہ نہیں معلوم کہ کہاں رکھا گیا ہے۔

گرفتار نوجوان ممتاز علی شاہ نے وزیر اعلیٰ داخلہ سندھ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، گزشتہ روز مخدوم ہاؤس میڈیا ٹیم کے 2 رکن بھی ہالا اور اوڈیرولال سے گرفتار ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کی گئی تھی، ضیاالحسن لنجار نے مخدوم جمیل الزمان کو سیاست سے دستبردار ہو کر شاعری کا مشورہ دیا تھا۔مٹیاری میں ایس ایس پی اصغر علی شاہ کو ہٹا کر فیصل بشیر میمن کو تعینات کیا گیا تھا، نئے ایس ایس پی نے مخدوم ہاؤس کے کہنے پر تعینات اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News