جمعه,  20  ستمبر 2024ء
الیکشن کمیشن کیجانب سےعام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے اور الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر لگائے گئے کیمروں کی فوٹیجز جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کس ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) نے فوٹیجز فراہم کیں اور کس نے نہیں؟ جن پولنگ اسٹیشنز کے کیمروں کی فوٹیجز نہ ہوں ان کی تفصیل بھیجی جائے۔ طے شدہ پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دینا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News