لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں عوام کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 201 تا 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنے لگا ہے، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد کی بجلی کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دیا گیا، مجموعی طور پر35 لاکھ 16 ہزار 877 بجلی صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک سے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپےکا ریلیف دیا جبکہ وزیراعلی پنجاب نے مشکل معاشی حالات میں بھی ناممکن کام ممکن کر دکھایا، عوام کو مزید ریلیف بھی دیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا نواز شریف دور کی روٹی، بجلی کو پی ٹی آئی حکومت نے مہنگا کیا، ہم سستا کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت بانی پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی۔