کراچی(روشن پاکستان نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےکارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنےکی اجازت دے دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نئےکیس میں ملزمہ کی گرفتاری اور تفتیش کرنےکی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنےکی اجازت دے دی۔
عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو احکامات جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر محمد شاکر کو ملزمہ سے غروب آفتاب سے قبل تفتیش کی اجازت ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر زینب ارشد نے ملزمہ کی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ جاری کی ہے، میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ ملزمہ کے جسم میں آئس پائی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمہ کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر کو ملزمہ کو گرفتار کرنے اور تفتیش کا مکمل اختیار ہے۔