اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمالئے ہیں۔وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 13ہزار 681میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا،بیرون ملک آم کی برآمدات سے 4کروڑ 66لاکھ امریکی ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔
سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے گئے،افغانستان کو 22لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13لاکھ اور عمان کو 17لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔قزاقستان نے 8.95 ملین ڈالرز کے 4467.8 میٹرک ٹن آم درآمد کئے،جرمنی کو 19لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔