هفته,  07  ستمبر 2024ء
پاکستانی طلبہ کابنگلہ دیشی سیلاب متاثرین کےلیے بڑا عطیہ

 

ڈھاکا (روشن پاکستان نیوز)بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کےلیے پاکستانی طلبہ نے بڑی رقم عطیہ کردی۔پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنگلہ دیشی متاثرین سیلاب کے لیے سوا دو لاکھ ٹکا کا عطیہ دیا گیا۔ پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش میں موجود اپنے ساتھیوں اور پاکستانی شہریوں سے عطیات جمع کیے۔ڈھاکہ میڈیکل کالج میں پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیشی طلبہ رہنماؤں کو متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے عطیہ پیش کیا۔

پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل آصف محمود سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیر برائے امور نوجوانان اورکھیل نے پاکستانی طلبہ سے اظہار تشکرکیا۔بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ واحد غیر ملکی طلبہ ہیں جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امداد جمع کی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News