هفته,  07  ستمبر 2024ء
فیصل آبادمیں 2 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام،اغوا کار گرفتار

 

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) الائیڈ اسپتال ٹو میں دو سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواکار کو پکڑلیا،ملزم نے امجد نامی شخص کو پانچ ہزار روپے میں بچہ فروخت کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ٹو میں دو سالہ مریض بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی اور اغواکار قاسم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

الائیڈ اسپتال ٹو کے ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج دوسالہ بچے کو ملزم قاسم اٹھا کر باہر لے جانے لگا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک دیکھ کر اسے پکڑ لیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم قاسم نے انکشاف کیا کہ اسے امجد نامی شخص نے بچہ اغوا کر کے لانے کے عوض پانچ ہزار روپے معاوضہ دینے کو کہا تھا، اس نے مغوی بچے کو چوک گھنٹہ گھر میں امجد کے حوالے کرنا تھا ۔اسپتال انتظامیہ نے بازیاب بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا اور ملزم قاسم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News