هفته,  07  ستمبر 2024ء
صدر مملکت نے اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطاء کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطاء کر دیا۔

ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا گیا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیرج چوپڑا کا ارشد ندیم کو بھینس کا تحفہ ملنے پر ردِعمل

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی انعام کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News