هفته,  07  ستمبر 2024ء
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ ،دیر ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر ،کوہستان ،سوات اور شمالی وزیرستان میں  بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پنجاب میں لاہور ،ملتان اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاترسے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: 24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News