اتوار,  24 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جلسے کی اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی۔ درخواست پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد لاہور میں جلسے کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف اپنی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی۔

مزید خبریں