جمعه,  13  ستمبر 2024ء
ادھار کی ٹکٹوں پرقومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئن شپ کیلئے چین گئی ، صدر پی ایچ ایف

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہےکہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چین گئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہےکہ پیسا مل جائےگا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں۔

صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینےکے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News