جمعه,  13  ستمبر 2024ء
چین کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت،مکمل حمایت کا اعادہ

 

چین نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

لین جیان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کےلیے کیے گئے اقدامات میں مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن اور سلامتی کو مشترکہ طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News