جمعه,  13  ستمبر 2024ء
سکیورٹی فورسز کا تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

 

تیراہ (روشن پاکستان نیوز)سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 25 خوارج ہلاک ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News