جمعه,  13  ستمبر 2024ء
اسلام آباد ، فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: غیرملکی کوہ پیماؤں کا کامیاب ریسکیو آپریشن

پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News