جمعه,  13  ستمبر 2024ء
وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب کی منظوری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد اور آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News