بدھ,  27 نومبر 2024ء
جنرل عاصم منیر سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ،14 فوجی جوان شہید، 21 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید خبریں