راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ہاکی بدحال؛ فیڈریشن کے بجائے آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے میڈیکل کارڈ بنوادیے
یاد رہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے سکیورٹی اہلکاروں سمیت 33 افراد کو شہید کیا۔