کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پرآئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے دھماکہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں ہوا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔یاد رہے 13 اگست کو بھی کوئٹہ کے لیاقت بازارمیں دستی بم حملہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق،6 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ نے ’غلطی سے‘ اپنے ہی شہر پر دھماکہ خیز مواد گرادیا
واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
ترجمان سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔