بدھ,  18  ستمبر 2024ء
معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کر گئے

کراچی(روشن پاکسنتان نیوز سرپرست اعلی متحدہ علماپاکستان اور معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کر گَئے۔

مولانا انتظارالحق تھانوی مایہ نازعالم دین مولانا احتشام الحق کے صاحبزادے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، وہ مولانا احترام الحق تھانوی کے چھوٹے اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بڑے بھائی تھے۔ انہوں نے 72 برس پائی۔

مرحوم کی نمازجنازہ مسجد قباء، پی ٹی وی سینٹر کے پاس کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور انہیں یاسین آباد قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

دوسری جانب کہوٹہ بس حادثے میں راولپنڈی کے معروف نعت خواں الیاس قریشی بھی جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: چہلم امام حسینؓ،اسلام آباد، پشاور میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات، کراچی میں متبادل روٹس پلان جاری

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں الیاس قریشی کہوٹہ میں نعت خوانی کی محفل میں شرکت کے بعد بذریعہ بس سفر کر رہے تھے، وہ بھتیاں شریف عرس کی تقریب میں حاضری کے لئے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر حادثے میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس آج صبح راولپنڈی سے آزاد کشمیر جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں معروف نعت خواں الیاس قریشی سمیت بس میں سوار 29 افراد ہی جان کی بازی ہار گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News