اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا پر جنک فوڈ کے نقصانات بتانے کے سبب مقبول ہونے والے ڈاکٹر عفان قیصر کا خیال ہے کہ پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سسٹرولوجی فیم گرل اقراء کنول معاشرے پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور معاشرے میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ یہی لوگ ہیں۔اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو ڈاکٹر عفان قیصر کا نام تو آپ نے سُن رکھا ہوگا، وہ ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں جو اپنی صحت سے متعلق آگاہی ویڈیوز اور تقاریر کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ اپنے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ بھی کر تے ہیں۔حال ہی ڈاکٹر عفان قیصر نے عرفان ملک کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کیا جس میں انہوں نے معاشرے کی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے یوٹیوبرز سے متعلق اپنا اظہار خیال پیش کردیا۔ڈیٹا سائنٹسٹ، انٹرپرینیور، اور ٹیک کنسلٹنٹ عرفان ملک کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عفان قیصر نے ایک بار پھر فیملی ویلاگرز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے سب سے بڑی فین فالوونگ رکھنے والے پاکستانی یوٹیوبرز ڈکی بھائی اور سسٹرولوجی فیم اقراء کنول معاشرے میں بگاڑ کی وجہ بن رہے ہیں۔
فیملی بلاگنگ کے منفی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر کا کہنا تھا کہ،’ اب میں ان کے بارے میں اونچی آواز میں بات کروں گا کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے کانٹنٹ میں فیملی کو بیچ کر ہفتہ وار فارچیونر خرید سکتے ہیں ، یہاں تک کہ ان لوگوں کو سالانہ ایوارڈز سے بھی نوازا جاتا ہے۔اظہار لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر یہ لوگ یوٹیوب پر فیک کاننٹنٹ بیچ رہے ہیں اور گاڑیاں خرید رہے ہیں تو کیا مرنے کے بعد یہ گاڑیاں وہ اپنے ساتھ لے کر جائیں گے؟عرفان ملک کا کہنا تھا کہ ،’یوٹیوب کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کہ لوگ کس قسم کا مواد تیار کر رہے ہیں۔’انہوں نے اپنی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ،’ میں نے تقریباً اپنے یوٹیوب چینل پر 1ہزار سے زائد تعلیمی ویڈیوز اپلوڈ کی جسے تیار میں 10 گھنٹوں کا طویل وقت درکار ہوا لیکن اس کے باوجود اس پر کوئی خاص ویورشپ نہیں ہے۔’
عرفان ملک کا کہنا تھا کہ،’لیکن میں جانتا ہوں کہ میں اپنے پیچھے کون سی وراثت چھوڑ کر جا رہا ہوں لیکن بس یہاں جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ہے احساس۔ کیونکہ لوگوں نے مجھے خصوصی پیغامات بھیجے کی آپ نے ہماری لائف تبدیل کردی ہے۔عرفان ملک کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ان یوٹوبرز کو عرش تک پہنچانے میں یوٹیوبرز کا بے مقصد کانٹنٹ ہے جسے لوگ بڑے ہی شوق سے دیکھ رہے ہیں۔کیونکہ آج کل وہی مواد دیکھے جانے کا رحجان ہے جس میں تفریح ہو اور اسے سمجھنے کیلئے دماغ کا استعمال نہ ہو۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تبصروں سے اظہار خیال ظاہر کرتے نظر آرہے ہیں بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر عفان قیصر اور عرفان ملک کے خیالات سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے ڈاکٹر عفان قیصر کو ان کی بلاگنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔