اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی چاروں مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 26 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور رہوں گی، بانی نے جلسے کا کہا ہے تو ضرور کریں گے۔