منگل,  03 دسمبر 2024ء
عمران خان کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

 

اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں فتنہ برپا کرنے میں کسی بھی حدتک جا سکتی ہے ، پارٹی کے اندر شدید اختلافات ہیں۔عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، یہ آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ اور پھر اگلے ہفتے معصوم بن جاتے ہیں، یہ اپنے دور حکومت میں مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے تھے۔

مزید خبریں