هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ،کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کردی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گرد کی گرفتاری پر 25 لاکھ انعام مقرر ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں