جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سیلابی صورتحال:پاکستان کی بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے  بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر افسوس ہے۔

مشکل وقت میں پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں،مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں،پرامید ہوں بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا،پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: 31اگست تک عمران خان کو رہاکروورنہ بنگلہ دیش سے برا حال ہوگا،طلبہ تحریک کی دھمکی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News