هفته,  23 نومبر 2024ء
اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشتگردہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنے والے کہتے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ قوم نہیں بلکہ دیہاڑی دارلوگ اور ڈیجیٹل دہشت گرد ہیں۔فتنہ پارٹی تسلیم کرلے کہ اس کے ستو مک چکے ہیں۔ گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو 9مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے۔ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں۔ دھرنوں اور جلسوں کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی ہے اور نہ یہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں۔ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ا للہ کی شان ہے کہ اب فوج کی حرمت اور تقدس پر 9مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے۔آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔ قوم فتنہ پارٹی کے نہیں بلکہ پاکستان اورمسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں