هفته,  07  ستمبر 2024ء
9کمپنیوں کی سربراہ ،کارساز حادثے کی ملزمہ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

 

کراچی میں کارساز کے قریب ہولناک حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اقبال، جسے ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ 9کمپنیوں کی سربراہ ہے۔ نتاشا دانش اقبال میٹرو کیپیٹل لمیٹڈ اور ایس ڈی این لمیٹڈ نامی کمپنیوں کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہے۔ اس کے علاوہ نتاشا دانش 7دیگر کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہے، جن میں سوفٹ سٹوریج اینڈ سروسز لمیٹڈ، گل احمد بائیو فلم لمیٹڈ، گل احمد سی بی ای سی کمپنی، میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ، اقبال میٹرو سولر پاور لمیٹڈ، میٹرو پراپرٹی نیٹ ورک لمیٹڈ وغیرہ شامل ہیں۔

حادثے کے بعد نتاشا دانش کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ اسے قانونی کارروائی سے بچایا جا سکے تاہم انویسٹی گیشن آفیسر کی طرف سے عدالت میں ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے، جس میں نتاشا کو ذہنی طور پر مکمل صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمہ کے پاس پاکستان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔اس کے پاس ایک غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے، جسے پاکستان میں قبول نہیں کیا جاتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News