اتوار,  15  ستمبر 2024ء
6 سال کے دوران چینی کی فی کلو قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ، بڑا انکشاف

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موجودہ دور حکومت چینی کی زیادہ قیمتوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں،اتحادی دور قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنی تھی۔تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 6 سال میں 202 فیصد تک اضافے کا انکشاف سامنے آیا، مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت چینی کی زیادہ قیمتوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ، اتحادی دور میں قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ ستمبر2022 میں شوگر کی فی کلو اوسط قیمت سب سے زیادہ 166 روپے ہوگئی تھی جبکہ اکتوبر اورنومبر2018 میں فی کلو اوسط قیمت55 روپے تھی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال 19-2018 سے 24-2023تک شوگر کی فی کلو اوسط قیمت 125فیصد بڑھی، پی ٹی آئی حکومت میں فی کلو قیمت میں40.63 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد فی کلو قیمت 60 فیصد بڑھی۔

مالی سال19-2018 میں شوگر کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 64 روپے ، مالی سال20-2019 میں ریٹیل قیمت81 روپے جبکہ مالی سال21-2020 میں قیمت بڑھ کر 98 روپے ہوگئی تھی۔مالی سال22-2021 میں شوگر کی فی کلو سالانہ اوسط قیمت 90 روپے، مالی سال23-2022 میں قیمت 116 روپے اور مالی سال24-2023 میں 144 روپے پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News