منگل,  21 جنوری 2025ء
ترنول میں پولیس پر فائرنگ کا الزام ،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اوررکن صوبائی اسمبلی گرفتار

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماقومی اسمبلی ارباب عامر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک شہاب کو گرفتار کر لیا گیا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم این اے ارباب عامر ایوب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عامر ایوب کے ساتھ ایم پی اےکے امیدوار ملک شہاب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

مزید خبریں