پشاور(روشن پاکستان نیوز)مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بانیٔ پی ٹی آئی کا وژن اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کر رہی ہیں۔مزمل اسلم نے پنجاب کے ہاؤسنگ منصوبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختون خوا کا اپنا گھر منصوبہ بھی کاپی کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز زیرِ تربیت ہیں، ہم ان کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔