هفته,  23 نومبر 2024ء
خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں چونکا دینے والےانکشافات

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کے اغوا کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر آمنہ عروج کے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، ملزمہ کے میڈیکل رپورٹ میں تشدد ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹر فراز رشید نے تصدیق کی کہ ملزمہ کے جسم کی مختلف جگہوں پر تشدد کے شواہد ہیں۔ تشدد کی وجہ سے ملزمہ کا خون بھی بہا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ابھی الٹراساونڈ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ ہونے ہیں، اس لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی اور 27 اگست تک مہلت دے دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو ہسپتال لے جایا گیا ہے لہذا اس کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں