جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفامز اور چھوٹ ختم کی جائے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا مطالبہ

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفامز اور چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفامز،چھوٹ ختم کرنےکامطالبہ کردیا اور کہا کہ اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پرٹیکس عائدہونا چاہیے۔اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پرٹیکس استثنیٰ سےمینوفیکچرنگ،ایگری بزنسزمیں سرمایہ کم ہورہی ہے، مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کاری نہ ہونےسےگروتھ میں رکاوٹ ہے۔

بینک نے کہا کہ غیر منقولہ پراپرٹی کی فروخت،سرمایہ کاری پراسٹینڈرڈٹیکس عائدکیاجاناچاہیے ، پراپرٹی ڈویلپمنٹ پرٹیکس مراعات دے کر حکومت کومحصولات سے محروم رکھا گیا، ٹیکس استثنیٰ کےباعث ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں مقامی سرمایہ کاری ہوئی۔پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ رپورٹ میں انرجی اورواٹرسپلائی ریفارمز کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ سسٹم اور بلڈنگ ڈیزائن میں توانائی کےبہتراستعمال کیلئےاقدامات ناگزیر ہے۔اے ڈی بی نے زور دیا کہ پاکستان میں بڑھتی آبادی کےباعث متبادل توانائی ذرائع کوبھی وسعت دیناہوگی اور اربن ڈویلپمنٹ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورٹرانسپورٹ سسٹم میں اصلاحات لاناہوں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News